سستا آٹا بڑے بڑے بااثر تاجروں کے گوداموں تک پہنچ

kahuta flour

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)حکو مت کی جانب سے عوام کیلئے سستا آٹا عوام تک پہنچنے سے پہلے بڑے بڑے بااثر تاجروں کے گوداموں تک پہنچ جاتا، جس کو بااثر تا جر مہنگے دامو ں فرو خت کرتے ہیں، روات، اسلا م آبا د اور راولپنڈی کی مختلف فلو ر ملوں سے کہوٹہ کیلئے نکلنے والا آٹا کہوٹہ پہنچنے سے پہلے ہی بااثر تاجروں کے گو داموں میں پہنچ جاتا ہے، بااثر تا جر چند سر کاری ملازمین کی ملی بھگت سے پو را ٹر ک خرید کر اپنے خفیہ گوداموں میں سمگل کردیتے ہیں، جس کے بعد یہ تاجر عوام کو آٹا سرکاری ریٹ سے دو سو روپے مہنگا فروخت کرتے ہیں اور غریب عوام کو دونوں ہاتھو ں سے لو ٹ رہے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے فوری نوٹس لینے اور بااثر تاجروں کے خفیہ گو داموں پر چھاپے مارنے اور سرکاری آٹا بھاری مقدار میں گوداموں میں شفٹ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں اور سر کاری آٹا جو غریب عوام کیلئے آتا ہے اسکو عوام تک پہنچایا جائے تا کہ غریب عوام دو ٹائم کی روٹی سکون کے ساتھ کھا سکیں۔