آرٹس کونسل مری تصویری نمائش

ہماری نوجوان نسل کو ہمارے ماضی کی لازوال قربانیوں سے آگاہی کے لیے اور ماضی کے جھروکوں میں جھانکنے کے لیے اس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جسے دیکھ کر شائقین حیرت میں ڈوب گئے کہ یہ ملک کن مصائب کے بعد حاصل ہوا ہے ان خیالات کا اظہار تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری نے مری آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقدہ تحریک پاکستان پر مبنی تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیااس موقع پر کتابوں کے سٹال بھی لگائے گئے اور دستاویزی فلم کے ذریعے تحریک پاکستان کی ان کہی داستانوں کو بھی اجاگر کیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے اس اقدام کو سراہاتقریب میں پروفیسر زاھد جاوید کوآرڈینیٹر نظریہ پاکستان ٹرسٹ،ڈاکٹر محمد بلال ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئر کوہسار یونیورسٹی، ربیعہ یوسف زئی انچارج آرٹ اینڈ ڈیزائن کوہسار یونیورسٹی، منصور بخاری،مہتاب سرور،پولیس افسران،میڈیا کے احباب،کوہسار یونیورسٹی کے طلباء، مقامی سکولوں کے طلباء سمیت سیاحوں اور فیمیلیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی یہ نمائش 27اگست2022تک جاری رہے گی