امریکن سفیر اینڈریو جیمز شوفر کا ایمبیسی سٹاف کے ہمراہ کوہسار یونیورسٹی مری کا دور

American Ambassador

مری:پاکستان میں تعینات امریکن سفیر اینڈریو جیمز شوفر کا ایمبیسی سٹاف کے ہمراہ کوہسار یونیورسٹی مری کا دور۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے کوہسار یونیورسٹی مری کے جھیکاگلی اور جی پی او کیمپس جو سابق کالجز تھے انکے دورے کے دوران فیکلٹی سے ملاقاتیں بھی کی۔ امریکی سفیر اور وفد اس دورے میں مختلف لیبس کا دورہ بھی کیا اور وائس چانسلر سید حبیب بخاری اور فیکلٹی کی خدمات کو سراہا اس موقع پر امریکی سفیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکن ایمبیسی پاکستان میں تعلیم،ثقافت اور سکل ڈویلپمننٹ پر کام کر رہی ہے اس موقع پر پاکستان اور امریکہ کے تعلیمی اداروں کے مابین باہمی اشتراک و تعاون پر بات چیت ہوئی اور خواتین کی فلاح و بہبود سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام اور پاکستانی طلبا و طالبات کی امریکن یونیورسٹیوں میں داخلے کیلیئے حوصلہ افزائی کی اس موقع پر رجسٹرار کوہسار یونیورسٹی ڈاکٹر محسن اقبال سنئیر فکیلٹی اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے وائس چانسلر نے معزذ سفیر اور ایمبیسی کی سنئیر منیجمنٹ کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔اور یونیورسٹی آمد اور کیمپس کے دورہ پر انکا شکریہ ادا کیا۔