الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب میں ہر خاندان کو ایک کمرے کاگھر بنا کردے

مری پاکستان کی تاریخ کا تباہ کن سیلاب سے بلوچستان،سند ھ،پنجاب،کے پی کے اورکوہستان تک لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں یہ ایک قومی سانحہ ہے پاکستانی قوم کے ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن مری شانہ بشانہ ہے عوام کے مسائل کے حل اوران کی بہتری کیلئے حکومت نے کچھ نہیں کیا لیکن جماعت اسلامی آج بھی ہراول دستے کی طرح کام کررہی ہے اہل کوہسار نے اس مشکل وقت میں جس طرح ساتھ دیا لائیوسیشن میں اہلیان کوہسار نے 75 لاکھ روپے کی رقم عطیات کے طور پر دی جماعت اسلامی اورالخدمت فاؤنڈیشن نے زلزلوں،کوڈ- 19 اوردیگر قدرتی آفات کے دوران ہمیشہ سب سے پہلے قوم کی خدمت کیلئے میدان عمل میں نکلی ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کے رہنماء وامیدوا ر حلقہ پی پی 6 مری اورعطاء الرحمن عباسی صدرالخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی نے ہمراہ امیرجماعت اسلامی مری غلام احمدعباسی،ساجد عباسی،شکیل احمدعباسی،ثاقب سراج،گلزرین عباسی،جاویداکرام عباسی اوردیگر کے ہمراہ مری میں سیلاب زدگان کے ریلیف کیمپ کے بعد ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب کے ساتھ ساتھ زری علاقے بھی زد میں آنے سے مکمل تباہ ہوچکے ہیں امداد میں عام لوگوں نے کروڑوں روپے دئیے،ہم ہوٹل ایسوسی ایشن اورمرکزی انجمن تاجران مری کو بھی اس کارخیر میں آن بورڈ لیا ہے، کثیر امداد پر اہلیان کوہسارکاجذبہ خیرسگالی ناقابل فراموش ہے جس سے ملک بھر میں اہل کوہسار کاایک اچھا پیغام جارہا ہے، الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب میں ہر خاندان کو ایک کمرے کاگھر بنا کردے گی اس کیلئے ٹیم ورک کیاجارہا ہے،اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں عبدالعلیم عباسی اوردیگر عہدیداران اورکارکن بھی موجودتھے۔

      

جواب دیں