ڈینگی مچھروں سے پھیلنے والی ایک بیماری ہےسمیل مشتاق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ

ڈینگی سے بچاؤ کا عالمی دن کہوٹہ میں بھرپور طریقے سے منایاگیا کہوٹہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آگاہی واک کا اہتمام، ڈینگی سے بچاؤ اورحفاظتی تدابیر تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی ڈینگی سے بچاؤ کے عالمی دن منایا گیا، ڈینگی کے عالمی دن کے موقع ٹی ایچ کیو سپتال کہوٹہ کے زیر اہتمام، پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سمیل مشتاق تھی آگاہی واک میں محکمہ صحت اور دیگر اداروں نے شرکت کی اس موقع پر ڈینگی سے آگاہی اور حفاظتی تدابیر سے متعلق پمفلٹ بھی شہریوں میں تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمیل مشتاق کہوٹہ نے کہاکہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھر میں یا گھروں کے باہر گندگی اور پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھروں سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے یہ وائرس گنجان آباد اور نیم گنجان آباد علاقوں میں زیادہ تر پایا جاتا ہے اس کے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔حکومتی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی کے مکمل خاتمے اور تحصیل کہوٹہ کو ڈینگی مچھر سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے،،