راشن کے بیگ تقسیم

300 دیہاڑی دار اورمستحق گھرانوں میں روزمرہ کی کی اشیاء ضروریہ پر مبنی راشن کے بیگ تقسیم

مری اسسٹنٹ کمشنرمری و سیکرٹری مری امپروومنٹ ٹرسٹ زاہد حسین نے ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے 300 دیہاڑی دار اورمستحق گھرانوں میں روزمرہ کی کی اشیاء ضروریہ پر مبنی راشن کے بیگ تقسیم کئے راشن میں آٹا،چینی،چاول،دالیں،گھی اور دیگر اشیاء شامل ہیں،موجودہ حالات کے پیش نظر سیکرٹری مری امپروومنٹ ٹرسٹ نے راشن کی تقسیم یونین کونسل مسیاڑی،مری سٹی اور یونین کونسل نمبل میں پانچ دنوں کے دوران مستحقین کو گھر گھر جاکر 300 گھرانوں کو راشن دیا گیا اس کا مقصد ایک تومستحقین کی مدد کرنا ہے جبکہ کسی ایک جگہ پر راشن کی تقسیم کرنے سے رش پڑنے کا اندیشہ بھی ہے اس لئے یہ اقدام کیاگیا سیکرٹری مری امپروومنٹ ٹرسٹ نے مزید مستحق لوگوں کو راشن کی تقسیم کاسلسلہ جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں