ناصر عباسی ایڈووکیٹ کو لائرزونگ ضلع مری کانائب صدر منتخب ہونے پر نوٹیفکیشن جاری

By Usman Ali جون 7, 2024

مری لائرز ونگ ن ضلع مری کی کارکردگی قابل تحسین ہے عوام کو جلد انصاف کی فراہمی میں لائرز ونگ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینیگں ان خیالات کااظہار ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اورمسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی نے گھوڑا گلی میں ناصر عباسی ایڈووکیٹ کو لائرزونگ ضلع مری کانائب صدر منتخب ہونے پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے ناصر عباسی کو لائز ونگ ن ضلع مری کانائب صدر بننے پر مبارک بادبھی دی ،ممبرقومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدرنے لائرز ونگ ن ضلع مری کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری اشتیاق احمدعباسی ایڈووکیٹ اوردیگروکلاء کو ان کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیاانہوں نے نومنتخب صدرلائرز ونگ ن ضلع مری ناصر عباسی سے اس توقع کااظہار کیاکہ وہ عوامی مسائل کے حل،سائلین کوجلد انصاف کی فراہمی اوروکلاء کے حقوق اورتحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکرینگے،بعدازاں کیمسٹ ایسوسی ایشن مری کے رہنماؤں ڈاکٹر نوید عباسی،محمدامتیاز،عابدعباسی اوردیگر نے بھی ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اورصدرن لیگ راجہ دفتر عباسی سے ملاقات کی اوراپنے مسائل سے آگاہ کیاجس پر رہنماؤں نے انکو یقین دلایا کہ انکے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائیگا۔

About Author

Related Post