وویمن آفیسرز کلب مری کا قیام عمل

By Usman Ali مئی 23, 2024

مری (حنیف ترک) ڈسٹرکٹ مری میں کام کرنے والی خواتین کی جانب سے وویمن آفیسرز کلب مری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں سرکاری اور نجی اداروں کی خواتین کو شامل کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد خواتین کو اگے بڑھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے خواتین کا کہنا ہے ہزاروں میل کا سفر صرف ایک قدم اگے بڑھنے سے شروع کیا جاتا ہے خواتین کو اپنا تشخص قائم اور برقرار رکھنے کے لیے خود ہی اقدام کرنے پڑتے ہیں تمام کام کرنے والی خواتین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے 8 مارچ کو انٹرنیشنل وومن ڈے 2024 کے موقع پر ڈپٹی کمشنر مری اغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت وویمن آفیسرز کلب مری کا قیام عمل میں لایا گیا تھا

اس سلسلہ میں میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کوہسار یونیورسٹی پنجاب آرٹس کونسل مری گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج پھگواڑی محکمہ تعلیم ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر محکمہ پاپولیشن ویلفیئر محکمہ ہیلتھ کی ڈاکٹرز اور افسران نے شرکت کی اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ اپنی فطری کردار کے دائرہ کار سے باہر بھی ہر سمت میں ہر محاذ پر اپنی کامیابیوں کا علم بلند کرنے کے حوصلے سے مالا مال ہیں عنقریب مزید پیشہ ور خواتین افسران کو اس پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جائے گا

About Author

Related Post