ضلع مری کے تمام سکولز سٹوڈنٹس کونسلز کی حلف برداری کی تقریب

By Usman Ali مئی 23, 2024

 مری (حنیف ترک ) ضلع مری کے تمام سکولز سٹوڈنٹس کونسلز کی حلف برداری کی تقریب مری ارٹ کونسل میں منعقد کی گئی ڈی سی مری اغا ظہیر عباس شیرازی مہمان خصوصی تھے اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر مری عبدالوہاب خان ڈی ای او خواتین ڈاکٹر حاجرہ شاہین ڈپٹی ڈی ای او میل امین لغاری اسٹنٹ ایجوکیشن افیسر محمد فیصل خان کے علاوہ اوٹی اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران بھی اس حلف برداری کی تقریب میں شامل تھے بچوں سے حلف ڈپٹی کمشنر مری اغا ظہیر عباس شیرازی نے لیا اور بچوں سے عہد لیا کہ وہ تعلیم کے فروغ اخوت و بائی چارہ سکول کے مسائل خدمت خلق کے جذبے کے تحت کام کریں تعلیم کے فروغ کو اپنا اولین مقصد بنائیں نفرت اور دوری کو پیار اور محبت میں بدلیں اپس میں مل جل کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کا بنیادی مقصد جمہوری اقدار کو فروغ دینا انسانی حقوق کے تحفظ معاشرے کی اصلاح اور ایک دوسرے کی خدمت اور مل جل کر اچھائی کو پھیلانے اور کام کرنے کو ترغیب دینا تھا پنجاب بھر میں ہونے والے سٹوڈنٹ کونسل انتخابات مکمل ہونے کے بعد ضلع مری وہ واحد ہل سٹیشن ہے جہاں اتنے بڑے پیمانے پر بچوں کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بچے اور بچیوں نے بھرپور شرکت کی پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک حمد باری تعالی اور نعت رسول مقبول نبی اخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پاک سے ہوئی سب سے پہلے قومی ترانہ اور پھر بعد میں بچوں کی حلف برداری کی گئی حلف لیا گیا ڈپٹی کمشنر مری اغاز ظہیر عباس شیرازی نے ڈی سی مری نے ڈاکٹر حاجرہ شاہین امین لغاری فیصل خان کی کاوش کے بے حد سراہا جنھوں نے بڑے پیمانے پر بچوں کو جو منتخب ہو کر ائے اور حلف لیا ان سے کہا کہ جو بچے مقابلے میں ہارے ہیں وہ بھی اپ کے بہن بھائی ہیں ان کو بھی اپنے ساتھ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ساتھ رکھیں تمام بچے اس ملک کی امانت ہے اور ان بچوں کی بہتر نشوونما اور بچوں کی جمہوری اقدار کی فروغ حکومت پنجاب کا اہم کام ہے جیتے جاری کیا گیا ہے تاکہ جمہوری عمل کی جڑیں عوام اور بچوں میں پہنچ سکیں اچھائی اور برائی کی تمیز کر سکیں اپنے سکول اپنے معاشرے اپنے گھر اپنے محلے میں کام کریں چاہے ایک پودا ہی لگائیں ایک دوسرے کی مدد کریں غریب کی مدد کریں غریب بچوں کی مدد کریں سٹوڈنٹ کونسل بنانے کا مقصد ہی بھائی چارے اور اخوت کے درس کو فروغ دینا ہے تاکہ خوشگوار باوقار اور تہذیب یافتہ معاشرہ پروان چڑھ سکے

About Author

Related Post