پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہوسکے

By Usman Ali مئی 17, 2024

کہوٹہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہوسکے آر ڈی اے سیکرٹری راولپنڈی نے کئی سالوں کئی سالوں سے کرایا نامہ ہی نہیں جاری کیا کہوٹہ کی عوام نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے جوں کے توں ، ٹرانسپورٹرز اور عوام کے درمیان لڑائی جھگڑے ، توں تکرار ، ضلع راولپنڈی تحصیل کہوٹہ انتظامیہ اور ذمہ دار ادارے لمبی تان کر سو گئے ، کہوٹہ سے راولپنڈی اور دارالحکومت کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بے لگام ہے،پٹرول کی قیمت 15 روپے فی لٹر کم ہوئی مگر انتظامیہ کی روایتی بے حسی ، غفلت اور نااہلی کے باعث عوام کو ٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، گزشتہ روز سے سٹی ٹریفک پولیس کے آفیسران و اہلکاران بھی غائب ہو گئے ، عوام اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ، کہوٹہ سے راولپنڈی کے متعدد مقامات پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے عام شہریوں پر تشدد کی اطلاعات ، ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی سے صاف انکار ، توں تکرار پر موقف اپنایا جاتا ہے کرائے نامے کے مطالبہ پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے شہریوں سے تکرار کی جاتی ہے آر ڈی اے سیکرٹری راولپنڈی نے کرایہ نامہ نہیں جاری کیا کئی سالوں سے خود ساختہ ہی کرایوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے کہوٹہ انتظامیہ سٹی ٹریفک پولیس مکمل طور پر خاموش تماشائی بن گئے مسافروں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ٹرانسپورٹوں کی من مانے کرایا پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ٹرانسپورٹوں کو کھلی چھوٹ دینے والے متعلقہ اداروں کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کرنے کا مطالبہ

About Author

Related Post