کہوٹہ میں آئس ،ہیروئن ،چرس کی  فروخت

By Usman Ali مئی 17, 2024

کہوٹہ(کرائم رپورٹر )تحصیل کہوٹہ میں آئس ،ہیروئن ،چرس کی  فروخت کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنایا جانے لگا کہوٹہ پولیس قانون نافذ کرنے والے ادارے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی،سماجی حلقوں کا اظہارِ تشویش ، ارباب اختیار سے منشیات خصوصا جان لیوا نشہ آئس کی روک تھام اور سرعام خریدو فروخت پر سخت اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق  تحصیل کہوٹہ میں آئس ،ہیروئن ، چرس کی  فروخت کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنایا جانے لگا خواتین خصوصا طالبات کی کثیر تعداد آئس کے نشہ میں مبتلا ہوگئی ، سماجی حلقوں کا اظہارِ تشویش ، ارباب اختیار سے منشیات خصوصا آئس کی روک تھام اور سرعام خریدو فروخت پر سخت اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تحصیل کہوٹہ بھر میں منشیات کی خرید فروخت کا سلسلہ دن بدن عروج پکڑتا جا رہا ہے ۔ منشیات کے ساتھ ہیروئن، آئس  کی خرید و فروخت میں اضافہ ہو چکا ہے ۔ آئس کی بڑھتی ہوئی خرید وفروخت میں خواتین خصوصا طالبات کی بڑی تعداد اس علت کا شکار ہو چکی ہے ۔ آئس ایک انتہائی خطرناک نوعیت کا نشہ ہے اور اس کا شکار خواتین خصوصا طالبات ذہنی توازن کھو بیٹھتی ہیں جبکہ ڈیپریشن میں بھی آئس کا استعمال معمول بن چکا ہے ۔ آئس کے نشے کی عادی طالبات نے اپنے نشے کی ہوس پوری کرنے کیلئے برقعہ اوڑھ کر بھیگ مانگنی شروع کردی۔ ماہرین صحت نے زور دیا کہ اگر منشیات فروخت کرنے والوں کو نکیل نہ ڈالی تو یہ کینسر کی طرح پھیل جائیں گے کہوٹہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ  منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی کہوٹہ گلی محلوں میں جگہ جگہ منشیات فروخت کرنے والوں نے اپنے اڈے جما لیے ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے تعینات پولیس ملازمین منشیات فروشوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں کہوٹہ پولیس مکمل طور پر ناکام اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب عثمان انور اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ

About Author

Related Post