مری میں نگہبان رمضان راشن پیکج کی تقسیم کا کام مکمل

By Usman Ali مارچ 25, 2024

Lوزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مری میں نگہبان رمضان راشن پیکج کو مستحقین تک پہنچا دیا گیا۔ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ مری میں نگہبان رمضان راشن پیکج کی ترسیل مکمل ہو گئی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مری میں نگہبان رمضان راشن پیکج کو مستحقین تک پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مری میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں نگہبان رمضان راشن پیکج کی تقسیم کو مکمل کر لیا گیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا کہنا ہے کہ مری میں نگہبان رمضان راشن پیکج کی ترسیل مکمل ہو گئی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مری میں نگہبان رمضان راشن پیکج کو مستحقین تک پہنچا دیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع مری میں رمضان نگہبان راشن کی تقسیم شفاف انداز میں مکمل کی گئی۔ ضلع کے تمام انتظامی افسران ودیگر محکموں کے ملازمین مستحقین کے گھروں تک راشن بیگز کی تقسیم کیلئے فیلڈ میں متحرک رہے۔مستحقین کے پتہ جات کی تصدیق کے بعد رمضان پیکیج کی تقسیم کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ راشن کی تقسیم کے عمل میں حق حقدار کو پہچانے کے فارمولہ پر عمل پیرا رہے ہیں۔بی آئی ایس پی اور نادرا میں رجسٹرڈ مستحق افراد کی تصدیق کے مطابق راشن تقسیم کیا گیا۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے