ریونیو ہدف کو یقینی بنایا جائے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی

By Usman Ali مارچ 25, 2024

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ریونیو ہدف کو یقینی بنایا جائے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ریونیو افسران اہداف کے حصول کے لیے تمام وسائل اور کوششیں بروئے کار لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو معاملات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ریونیو معاملات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز ،اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) عبدالوہاب خان ، تحصیل مری اور کوٹلی ستیاں کے تحصیلداروں سمیت محکمہ مال کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی مری کو ضلع مری میں ریونیو معاملات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے ڈی سی مری کو گرداوری، جمع بندی اور سالانہ ریونیو اہداف کے حوالے سے آگاہ گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ریونیو ہدف کو یقینی بنایا جائے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ریونیو افسران اہداف کے حصول کے لیے تمام وسائل اور کوششیں بروئے کار لائیں۔ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے