شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی ترجیح ہے عظمیٰ بخاری

By Usman Ali مارچ 22, 2024

لاہور  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل پنجاب حکومت نے پرائس کنٹرول کا پروگرام شروع کیا تھا، پرائس کنٹرول پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد ہو رہا ہے، لوگ خود بتا رہے ہیں پنجاب میں پہلی بار رمضان میں چیزیں سستی فروخت ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، اوپن مارکیٹ میں ابھی بھی کچھ شکایات موصول ہو رہی ہیں ان کو ہر ممکنہ طور پر حل کیا جا رہا ہے، شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء خورونوش فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا کہ رمضان بازاروں میں سستی اور اعلیٰ معیار کی اشیاء کی فروخت جاری ہے، تمام دکاندار ریٹ لسٹ آویزاں کریں، جو دکاندار اشیاء خورونوش کی ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کرے گا اس کو معافی نہیں ملے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت جلد پرائس کنٹرول کا مکمل ایک میکنزم بنا رہی ہے، پرائس کنٹرول کا شعبہ پہلے غیر فعال تھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ذاتی دلچسپی سے پرائس کنٹرول کے شعبے کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب پنجاب میں کسی کی ذاتی من مانی نہیں چلے گی، مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کا وہی ریٹ ہوگا جو انتظامیہ طے کرے گی، اس پر سختی سے عملدرآمد بھی کروایا جا رہا ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے