ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کی خلاف ورزی

By Usman Ali مارچ 22, 2024

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گذشتہ 48 گھنٹوں میں 56 گرانفروشوں گرفتاری عمل میں لائی گئی جو کہ اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں سے زائد منافع وصول کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔ دو دنوں کے دوران گرانفروشوں کو 6 لاکھ 58 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ اس دوران 2 ہزار 738 دکانوں کی چیکنگ کی گئی تھی۔ یکم مارچ سے اب تک ضلع راولپنڈی میں 55 ہزار 131 دکانوں کی چیکنگ کی گئی اسی دوران 405 گرانفروشوں گرفتار ہوئے اور 58 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے دکانداروں کو چاہیے کہ وہ اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق فروخت یقینی بنائیں اور جرمانے اور گرفتاری جیسی پریشانی سے خود کو بچائیں۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے