چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی کے امتحان نہم فرسٹ اینول 2024کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کے دورے

By Usman Ali مارچ 22, 2024

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی کے امتحان نہم فرسٹ اینول 2024کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کے دورے

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان نہم فرسٹ اینول 2024کے سلسلے مںن گورنمنٹ بوائز ہائی کوٹلی ستیاں اور گورنمنٹ بوائز ہائی انوالی کے دورے کئے.دورے کے دوران انہوں نےتعلیمی بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظاما ت کا جائزہ لیا اورانتظامات کو مزید بہتر کرنے کے لئے امتحانی عملے کو ہدایات جاری کیں ۔ دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کی ہمیشہ سے کو شش رہی ہے کہ امتحانات میرٹ اور شفاف ہوں چنانچہ شفافیت اور امن وامان کے قیام کےلئے بورڈ ہذا نے نہایت اچھی شہر ت کے حامل اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی کے فرائض سونپے ہیں تاکہ کسی قسم کی بد نظمی کوتاہی اور بوٹی مافیا کے مذموم عزائم کا سدِ باب ہو پائے ۔اس سلسلہ میں امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ اور پر امن امتحانی عمل کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بورڈ کو تعاون حاصل ہے۔ بورڈ انتظامیہ سمجھتی ہے کہ عدم شفافیت اور نقل سے نہ صرف تعلیمی نظام کھوکھلا ہو تا ہے بلکہ اس سے ملک و ملت کی جڑیں کمزور اور کھوکھلی ہوتی ہیں ۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے گورنمنٹ بوائز ہائی گھوڑا گلی ،لارنس کالج گھوڑا گلی ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری اور گورنمنٹ بوائز ہائی مری کے دورے کئے ۔ دورے کہ دوران انہوں نے امیدواران کی حاضری شیٹ ، امتحانی عملے کی حاضری ،امیدواران کابیٹھنے کا پلان اور روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ امتحانی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ مستقبل کے معمار ہیں کسی کو ان کے مستقبل سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امتحانی ڈیوٹی بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت سرانجام دیں ۔کسی غیر متعلقہ کو امتحانی عمل میں مداخلت نہ کرنے دیں ا۔گر کوئی اثر انداز ہو نے کی کوشش کرے تو اس کی فوری اطلاع براہ راست انہیں یا بورڈ انتظامیہ کو دیں۔ دور دراز امتحانی مراکز کے دوروں کا مقصد شامل امتحان امیدواران کی حوصلہ افزائی ہے تا کہ یہ امیدواران اپنا امتحان دلجمی سے دے سکیں۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے