ڈی سی مری کا گورنمنٹ پرائمری سکول فار گرلز شوالہ کا دورہ

By Usman Ali مارچ 22, 2024

مری سکول میں تعمیراتی کام کے لیے امداد صدقہ جاریہ ہے۔ آغا ظہیر عباس شیراز

ڈی سی مری کا گورنمنٹ پرائمری سکول فار گرلز شوالہ کا دورہ، سکول اور اسکے اطراف میں جاری تعمیراتی اور صفائی کے کام کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے گورنمنٹ پرائمری سکول فار گرلز شوالہ مری کا تفصیلی دورہ کیا ۔انہوں نے سکول اور اسکے اطراف میں جاری تعمیراتی اور صفائی کےکام کا جائزہ لیا۔ ڈی سی مری نے سکول کے احاطے میں نامکمل تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سکول کے پاس سے گذرنے والے نالے سے کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے نالے کی صفائی اور سکول کی دیواروں کو مکمل تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ سکول میں نا مکمل تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ سکول کے قریب نالے کی صفائی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔بلا تاخیر کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے نالے کی صفائی اور سکول کی دیواروں کو مکمل تعمیر کیا جائے۔ مخیر حضرات کی جانب سے سکول میں تعمیراتی کام کے لیے امداد صدقہ جاریہ ہے۔ بچوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے سکول انتظامیہ اقدامات کرے ۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے