سیاح اس خوبصورت واد ی کے حسن،برفباری کے دلکش مناظر اوردلفریب نظاروں سے لطف اندوز

By Usman Ali فروری 23, 2024
rainrain

ملکہ کوہسار مری اورگردونواح کے علاقوں چار دنوں تک شدیدموسم رہنے کے بعد بدھ کی صبح مطلع مکمل صاف ہوگیا،صبح ہوتے ہی سورج اپنی پوری آب وتاب سے طلوع ہو ا جسکے باعث مری کاموسم انتہائی خوشگوار ہوگیا بعدازدوپہر پھر بادلوں کی آمد کاسلسلہ شروع ہوا تو دھوپ اوربادلوں میں آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری رہا حالیہ برفباری،موسلادھاربارشوں اورآندھی کے باعث سردی کی شدت میں ایک بارپھر سخت اضافہ ہوگیا ہے،درجہ حرارت کے نقطہ انجمادسے گرنے کے باعث پانی نلکوں میں جم گیا،برفباری کی اطلاع پر ملک بھر سے سیاح اس خوبصورت واد ی کے حسن،برفباری کے دلکش مناظر اوردلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں پہنچ گئے اورا س کے سرد موسم اورخوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے