میاں محمد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ کشمیرپوائنٹ مری میں نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرورکی ملاقات

By Usman Ali فروری 23, 2024

مری قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ کشمیرپوائنٹ مری میں نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرورکی ملاقات راجہ اسامہ اشفاق سرور کو این اے 51 سے شاندار جیت پر میاں محمد نواز شریف نے مبارکباد دی،قائد ن لیگ نے حلقہ کے مسائل کے حوالے سے مشاورت بھی کی اور ان کے حل کیلئے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی،راجہ اسامہ اشفاق سرور نے قائد مسلم لیگ ن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میاں محمد نواز شریف نے اہلیان کوہسار پر دست شفقت رکھ دیا ہے اور کہا ہے کہ جس طرح حلقہ این اے 51 کے عوام نے شیر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا اور اسامہ اشفاق سرور اور بلال یامین ستی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اس پر حلقے کے عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت اہلیان مری،کوٹلی ستیاں، کہوٹہ اور کلر سیداں کے عوامی مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کریگی، علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے خطیر فنڈز فراہم جائینگے، عوام کی خوشحالی اور مسائل کو ہر ممکن طور پر حل کیا جائے گا اورعوام کے کام بلا تفریق کیے جائینگے راجہ اسامہ اشفاق سرور نے کہا کہ میاں نواز شریف نے انہیں کہا کہ ان کے تمام منصوبوں کو بلا تاخیر فنڈ فراہم کیے جائیں گے اور علاقے کے عوام انشاء اللہ انے والے دنوں میں انہیں ان کی کارکردگی کو سراہیں گے انہوں نے بتایا کہ میاں محمد نواز شریف حلقہ این اے 51 کے عوام کے مسائل کے حل کوخصوصی اہمیت دے رہے ہیں جنہیں گزشتہ دور میں نظر انداز کیا گیا، حلقہ این اے 51 کے انفراسٹرکچر کو مکمل بحال کیا جائے گا، سیاحت، صحت،دیہی علاقوں میں سڑکوں کے جا ل، پانی کے فراہمی، سکولوں، نوجوانوں کے مسائل اور ان کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی،میاں محمدنواز شریف نے راجہ اسامہ اشفاق سرور کو کشمیر پوائنٹ میں اپنی رہائش گاہ پر کھانے کی دعوت پر مدعو کیا تھا، ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اسامہ اشفاق سرور کہ سر پر میاں محمد نواز شریف نے دست شفقت رکھ کر ان کی مکمل حوصلہ افزائی کی اور اس توقع کااظہاربھی کیا کہ وہ علاقے کے عوام کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرینگے۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے