فروری 21, 2024

ہپاٹائٹس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ

0

مری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹرمری راناکرامت علی نے عوام کوہدایات جاری کی ہیں کہ محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری پنجاب کے مطابق ہپاٹائٹس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے اس موذی مرض سے بچاؤکیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام ہسپتال،بیوٹی پارلر،بیوٹی سیلونز اور باربرز محکمہ صحت کی دی گئی ہیپاٹائٹس ایس او پیز (SOPs)کو یقینی بنائیں، ملازمین کا میڈیکل کروائیں اور اپنی دوکان کو محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری کے ضلعی آفس سے رجسٹریشن(لائسنس)کو یقینی بنائیں،مری کے تمام بیوٹی سیلونز،بیوٹی پارلر اور باربر شاپ مالکان ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی دی گئی ہیپاٹائیٹس ایس او پیز(SOP’s) کے مطابق ڈسپوزبیل بلیڈ، انٹی سیپٹک سلوشن اور سٹریلائز اوزاروں اور ٹاول کے استعمال کو یقینی بنائیں اور دوکان کے ویسٹ میٹریل کو پبلک کے ویسٹ میں ڈمپنگ ہر گز نہ کریں، ایس او پیز(SOP’s) خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت محکمانہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے