فروری 21, 2024

پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنیوالی پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کردی

0

اسلام آباد  پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنیوالی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کردی۔ سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کے مطابق مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور پاکستانی حدود میں مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے اور پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ائیرٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سے پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے کھلی ہے ، اے ٹی سی کو ایران کے لیے فضائی حدود کی بندش سے متعلق ہدایت نہیں ملی ہیں اور ایران پاکستان کے درمیان کمرشل پروازوں کی بندش کی بھی کوئی ہدایت نہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر ، سرمچار کے ذریعے ایران کو واضح جواب دیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے