فروری 21, 2024

سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئےپولیس کو پیکا ایکٹ کے تحت اختیارات مل گئے

0
Killing

Killing

اسلام آباد: و فاقی حکومت نے ملک میںسوشل میڈیا، یو ٹیوب، پر حکومت کے خلاف مہم چلانے والوں کو کنٹرول کرنے کے لئے پیکا ایکٹ کے تحت پولیس کو اختیارات دے دیئےابتدائی طور پر کیپیٹل پولیس میں سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ کا قیام الیکشن سے قبل ملک بھر میں یونٹ قائم ہوںگےجو پیکا ایکٹ کے تحت مقد مات درج کریں گےاسلام آباد میں سائبر کرائم تفتیشی یونٹ 15جنوری سے فعال ہوجائے گا،پیکا ایکٹ میں ترمیم کے تحت اسلام آباد کیپیٹل پولیس سائبر کرائم مقدمات کا اندراج کرے گی سائبر کرائم کی تفتیش میں ایف آئی اے کی تکنیکی معاونت حاصل کی جائے گی،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 60 افسران کی ایف آئی اے کے تعاون سے شعبہ جاتی استعداد کار کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔سلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خا ں کے خصوصی احکامات پر وفاقی دارلحکومت میں سائبر کرائم کے انسداد کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ قائم کر دیا گیا اسلام آباد کیپیٹل پولیس پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بعد سیکشن 30کے تحت سائبر کرائم کے مقدمات کا اندراج کرے گی اسلام آباد کیپیٹل پولیس سائبر کرائم کی تفتیش میں ایف آئی اے کی تکنیکی معاونت حاصل کرے گی، سائبر کرائم تفتیشی یونٹ ایف سکس خدمت مرکز میں قائم کیا گیا ہےسائبر کرائم تفتیشی یونٹ کے افسران سی پی او سیف سٹی /ٹریفک کے ماتحت اور ایس ایس پی سیف سٹی کی زیر نگرانی اپنے فرائض سرانجام دیں گے

اس سلسلہ میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس کے ک60 افسران نے ایف آئی اے کے تعاون سے شعبہ جاتی استعداد کار کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا آئی سی سی پی او نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس بڑھتے ہوئے سائبر کرائم کو حل کرنے کے لیے ایف آئی اے کے تعاون سے سائبر کرائم کے مقدمات کی تفتیش کرے گی

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے