فروری 21, 2024

ملکہ کوہسار مری میں برفباری نہ ہونے سے سیاح مایوس

0

مری شدیدسردموسم اورطوفانی ہواؤں کے باوجود مری میں برفباری نہ ہونے سے ملک بھرسے برفباری کے مناظر دیکھنے کیلئے آنے والے سیاح مایوس دکھائی دیتے ہیں اوران کے تفریحی دورے کے دوران ہی برفباری کی دعائیں کرتے نظر آتے ہیں طوفانی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہوچکا ہے سورج غروب ہوتے ہی یخ بستہ ہوائیں موسم کومزید سرد بنادیتی ہیں،سردی سے بچنے کیلئے سیاح گرم کپڑوں میں ملبوس ہوکر گرم مشروبات اور ڈرائی فروٹ کے مزے لے رہے ہیں تمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کارش دیکھاجارہا ہے اگر برفباری شروع ہوتی ہے تو ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاح یہاں رخ کرسکتے ہیں،ضلعی انتظامیہ اوردیگر سرکاری اداروں نے برفباری کے دوران تمام سیاحوں کے تحفظ اوران کوسہولیات فراہم کرنے انتظامات مکمل کررکھے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے