فروری 21, 2024

مری میں ہرقسم کی تعمیرات پر پابندی عائدکردی

0

ملکہ کوہسار مری کے قدرتی حسن اورماحول کو قائم رکھنے کیلئے کمشنر راولپنڈی ڈویثرن لیاقت علی چٹھہ نے مری میں ہرقسم کی تعمیرات پر پابندی عائدکردی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیر شیرازی تعمیرات پر پابندی کویقینی بنانے کے اقدامات شروع کردئیے ہیں جبکہ ڈی سی مری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کیپٹن(ر) قاسم اعجاز نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کولیٹر جاری کیاہے کہ پھلگراں سترہ میل ٹول دونوں پلازوں سے مری کی طرف بلڈنگ میٹریل لانے کوہرصورت روکا جائے اورکوئی بھی ٹرک یاگاڑی بلڈنگ میٹریل مری کی طرف لائے اسکے خلاف سخت کاروئی عمل میں لائی جائے، ٹریفک وارڈن افسران کے سکواڈ لگائے جائیں جو کمشنر راولپنڈی کے احکامات پر مکمل عملدرآمدکروائیں،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات سرکاری اہلکاروں کی ملکی بھگت سے ساراسال جاری رہتی ہے اورجب بھی اعلیٰ حکام اس سلسلے میں نوٹس لیتے ہیں تو عمارتیں بنوانے والے ہی ان کومسمار کرنے پہنچ جاتے ہیں عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ کوئی بھی عمارت دنوں یامہینوں میں تعمیر نہیں ہوتی اس وقت غیر قانونی تعمیرات کوروکنے کے ذمہ داران کیوں خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے ذمہ داران کیخلاف بھی سخت ترین کاروائی اوران کے اثاثے چیک کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے