فروری 21, 2024

محکمہ ہائی وے مری خطیر رقم کوکرپشن کی نظر

0

مری محکمہ ہائی وے مری کے پاس برفباری کے سیزن کیلئے 54 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ موجود،دسمبر کے ماہ میں برفباری باالکل نہ ہوئی جبکہ جنوری میں بھی برفباری کے 30 فیصد سے بھی کم امکانات ہیں یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ فروری کے وسط کے بعد برفباری نہیں ہوگی اتنی خطیر رقم کوکرپشن کی نظر ہونے کاخدشہ ہے اس لئے عوامی حلقوں نے مذکورہ گرانٹ کوشہر کی چند کھنڈرات نماشاہراہوں اورلنک روڈوں کی تعمیر ومرمت پرخرچ کرنے کامطالبہ کیا ہے،ان کاکہنا ہے کہ محکمہ ہائی وے مری محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق تیاری کرنے کے بجائے برائے نام ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کرکے فنڈز کو خرد برد کرنے کاپلان بنارہا ہے کھڑی مشینری اورنمک کے جگہ جگہ سٹورکرنے کیلئے کھوکھے بناکر 54 کروڑ روپے کے خطیر فنڈز کو فائلوں میں ہضم کرنے کی پلاننگ کی جارہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری ہائی وے پنجاب،محکمہ اینٹی کرپشن سمیت دیگر اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے