عبد الوہاب خان کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا دورہ

By Usman Ali جنوری 9, 2024

مری اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن(ر)عبد الوہاب خان کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا دورہ،پولیو مہم کا افتتاح کیا، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کے دورہ کے موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر نعمان کے ہمراہ پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا اور ہسپتال کے اوپی ڈی بلاک اور وارڈوں کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے ہسپتال کے ہیپاٹائٹس کلینک،بچوں کی اوپی ڈی، ڈینٹل کلینک،لیبارٹری اور ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ بھی کیا، مریضوں سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی آگہی حاصل کی،اس موقع پر ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اورمسائل سے بھی آگاہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر مری عبد الوہاب خان نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیااورہسپتال کودرپیش مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے