فروری 21, 2024

مری نے گذشتہ سال17206متاثرین کو بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کیں

0
Rescue 1122

Rescue 1122

مری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 مری نے گذشتہ سال17206متاثرین کو بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کیں،1122 مری نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری،کمانڈ اینڈ کنٹرول روم ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 مری نے سال2023 میں 16513 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں اس دوران 17206 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں،17206متاثرین میں سے13108متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ضلع مری کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،3965 متاثرہ افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ133افرد مختلف حادثات میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،کنٹرول روم میں موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز میں سے1162روڈ ٹریفک حادثات،102آگ لگنے کے واقعات،12124میڈیکل ایمرجنسیز،114جرائم کے واقعات،7ڈوبنے کے واقعات،1 عمارت کے گرنے کا واقع،1سلنڈر کے پھٹنے کا واقع،جبکہ 3002دیگر ایمرجنسیز تھیں،مری میں پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 مری کی جانب سے شروع کی گئی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے اعداد و شمار کے مطابق مری کے مختلف ہسپتالوں میں 1352 انتہائی تشویشناک مریضوں کو بحفاظت راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے سرگرم عمل ریسکیو 1122 مری۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے