جماعت اسلامی ضلع مری کی مختلف یو نین کونسلوں کا جائزہ اجلاس

By Usman Ali دسمبر 30, 2023

مری جماعت اسلامی ضلع مری کی مختلف یو نین کونسلوں کا جائزہ اجلاس گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی کی زیر صدارت منعقد ہو ا، جس میں ضلع مری کی مختلف یونین کونسلوں کے اُمراء اور سیاسی اُمور کے انچارجز شریک ہوئے،جبکہ جماعت اسلامی کے اُمیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی مری محمد سفیان عباسی بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شر یک ہو ئے، اجلاس میں ضلع مری میں جاری انتخابی مہم کا جا ئزہ لیا گیا،اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے محمد سفیان عباسی نے کہا 8فروری ترازو کی کامیابی کا دن ہے، کارکنان رابطہ عوام مہم کو تیز کریں اور حلقے میں موجو د ہر گھر تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں، عوام بوسیدہ نظام اور آزمودہ چہروں سے تنگ آچکی ہے،نصف صدی سے اقتدار سے وابستہ لوگوں نے حلقے کو مسائلستان بنا دیا ہے، انشاء اللہ منتخب ہو کر مری میں تعمیر و ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر یں گے، انھوں نے کہا مری کی ہر یونین کو نسل تک بلا تفریق گیس، پانی اور تعلیم کی سہولتیں پہنچانا ہماری ترجیح اول ہے۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے