ملکہ کوہسار مری میں بھی کوئی سرکاری تقریب منعقد نہیں ہوگی،

By Usman Ali دسمبر 30, 2023

مری وزیراعظم کی جانب سے نیوایئرنائٹ پر سرکاری تقریبات منانے پر پابندی کے باعث ملکہ کوہسار مری میں بھی کوئی سرکاری تقریب منعقد نہیں ہوگی،فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے یکم جنوری کو صبح 10 بجے فلسطین کی آذادی کیلئے دعائیہ تقریب کااہتمام کیاجائیگا،نیوایئر کے موقع پر ملک بھر سے کثیر تعدادمیں سیاح مری کارخ کرتے ہیں انتظامی امور،فول پروف سکیورٹی اورامن وامان کویقینی بنانے کیلئے کئے گئے پروگراموں کوحتمی شکل دینے کیلئے اجلاس کاانعقاد کیاگیا ہے جس کا2 نکاتی ایجنڈہ ہے جس میں نیوایئرنائٹ اوربرفباری کے حوالے کئے گئے اقدامات پر محکموں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو دیکھاگیا ہے ان خیالات کااظہا ر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری کیپٹن (ر)قاسم اعجاز نے جناح ہال مری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے تمام اداروں کوہدایات دیں کہ نئے سال اوربرفباری کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور انتظامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے اس موقع پر تمام اداروں کے سربراہان نے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی،تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مری وہاب الدین خان،ڈی ایس پی مری ملک عارف محمود،ایم پی کے نمائندوں،چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن مری انعام الرحیم،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری انجینئر کامران رشید،ڈی ایف اومری،سٹی ٹریفک پولیس کے نمائندے،موٹروے پولیس کے محمدآفتاب،مولانا قاری سیف اللہ سیفی،قاری طارق عباسی،مولانا عامر عباسی،ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدر حاجی خلیل احمد،مرکزی انجمن تاجران مری کے چیئرمین مرزاسہیل بیگ،صدر سہراب احمدعباسی،جنرل سیکرٹری حاجی ناصرمحمود عباسی،ایم سی کے آفیسر اناب طاہر عباسی،ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سرجن شہریار،ہیلتھ کے راناکرامت علی،عمیر جاوید عباسی،راجہ مسعود آصف عباسی،واحد مصطفی عباسی،ندیم حسین شوکت،اشراق عباسی،آرڈبلیوایم سی مری کے زونل آفیسر ساجد علی،ٹی ڈی سی پی کے نمائندوں سمیت تمام سرکاری افسران،ایم سی کے افسران،عملے اورسول ڈیفنس کے اہلکاروں نے شرکت کی،اے ڈ ی سی آر نے ایم سی کے عملے کو ہدایات دیں کہ پانی کی فراہمی،صفائی کو یقینی بنانے،سٹریٹ لائٹس کامکمل بحالی سمیت تمام وسائل برائے کارلاکر سیاحوں اورمقامی لوگوں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے