قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور

By Usman Ali دسمبر 29, 2023

مری  حلقہ این اے 51 سے آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیے گئے جانچ پڑتال کے موقع پر راجہ طارق عظیم اپنے تجویز کندہ اور تائید کندہ کے ہمراہ ایم آئی ٹی آریٹرنگ آفیسر اویس تارڈ کےآفس میں موجود رہے اویس ریٹرنگ آفس کے باہر آذاد امیدوار راجہ طارق عظیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمشیہ میں نے عوام فلاح بہبود اور عوامی مسائل کے حل کے لئے سیاست میں حصہ لیا ہے لہذا مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں کلر سیداں کے عوام آٹھ فروری کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں میں انشا اللہ ہمیشہ کی طرح آپ کے خدمت کرتا رہوں گا میرا منشور مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں کلر سیداں میں سیرو سیاحت فروغ بنیادی سہولیات بجلی پینے کا صاف پانی صحت تعلیم سیمت دیگر مسائل جنکا کا مجھے بخوبی اندازہ ہے ذاتی دلچسپی لے کر حل کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ میرا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے جو سیاسی اہمیت کا حامل گھرانہ ہے این اے 51 کی عوام سے اپیل ہے کہ آٹھ فروری کو اپنے حق کو بہترین انداز میں استعمال کرتے ہوئے اپنی نمائندگی کا موقع دیں اور اپنا قمیتی ووٹ اپنے امیدوار کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کریں جنرل الیکشن 2024 میں آپ مجھے اپنے قیمتی ووٹ دیں کر کامیاب بنائیں اور میں انشا اللہ اپنے علاقے سمیت مری کہوٹہ کلرسیداں کوٹلی ستیاں کے عوام کی تقدیر بدل دوں گا

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے