،سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری میں ڈھیرے ڈال

By Usman Ali دسمبر 27, 2023

مری موسم سرما کی تعطیلات،سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری میں ڈھیرے ڈال لئے جبکہ سیاحوں کی آمد کاسلسلہ زورشور سے جاری ہے،سیاح فیملیاں اورمنچلے اس جنت بینظیروادی کے سرسبزآسمان کوچھوتے بلندوبالا کوہساروں،یخ بستہ موسم اورخوبصورت نظاروں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں،سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمدسے یہاں کے کاروباری پر بھی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں،سیاحتی شاہراہوں پر رنگ برنگی جدید ماڈل کی رینگتی ہوئی گاڑیوں نے یہاں کی رونقوں کو دوبالا کردیا ہے سیاح یہاں گزارے ہوئے اپنے حسین لمحات کو اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کرتے نظر آتے ہیں،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کسی وقت بھی مری اورگردونواح میں برفباری کاآغاز ہوسکتا ہے۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے