کمروں میں ہیٹنگ کیلئے ایل پی جی سلنڈر یا کوئلے دینے سے سختی سے منع

By Usman Ali دسمبر 27, 2023

مری سیکرٹری سیاحت پنجاب راجہ جہانگیر انور کی خصوصی ہدایات پرملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کوبہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز مری کے افسران اور اہلکار فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں، موسم سرما میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک اوردنیا بھرسے سیاحوں کی بڑی تعداد مری کا رخ کررہی ہے جس کے تناظر میں سیکرٹری سیاحت راجہ جہانگیر انور، کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز شوزب سعید کی ہدایات پر اور ڈپٹی کنٹرولر حافظ غضنفر علی کے زیر نگرانی فیلڈ سپروائزر زاہد اقبال اور دیگر اہلکار ملکہ کوہسار مری فیلڈ میں بھرپور انداز سے متحرک ہیں،فیلڈ سپروائزر زاہد اقبال نے سرمائی سیزن میں سیاح حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے مختلف ہوٹلوں و ریسٹورنٹس کادورہ کے دوران تفصیلی معائنہ کیا اس دوران کمروں کے کرایوں، روم ہیٹنگ سسٹم،ہوٹل کے کچن،کمروں کی صفائی اور فائر کنٹرول کی مکمل چیکنگ کی گئی اورہوٹلز ریسٹورنٹس کے کچن کا معیار اور سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئیں،کمروں میں ہیٹنگ کیلئے ایل پی جی سلنڈر یا کوئلے دینے سے سختی سے منع کر دیا گیا،فیلڈ سپروائزر زاہد اقبال کا اس حوالے سے کہناتھا کہ سیکرٹری سیاحت پنجاب راجہ جہانگیر انور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیاحوں کی حفاظت اورسہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے