ملک بھر سے سیاحوں کی بہت بڑی تعداد مری پہنچ

By Usman Ali دسمبر 26, 2023

مری کرسمس کے موقع پر اورسرمائی سیزن کی طویل تعطیلات کے باعث ملک بھر سے سیاحوں کی بہت بڑی تعداد مری پہنچ گئی جبکہ سیاحوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے،سیاح فیملیاں اورنوجوان اس دلکش وادی کے دلفریب نظاروں اور گرم دھوپ کے باعث یہاں کے خوشگوارموسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں،مال روڈمری،کشمیرپوائنٹ،پنڈی پوائنٹ،پتریاٹہ،ایوبیہ،نتھاگلی سمیت تمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کارش دیکھاجارہا ہے،سیاح یہاں گزارے ہوئے اپنی حسین لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے نظر آئے جبکہ منچلے نوجوان مال روڈ مری پر سیلفی پوائنٹ پر سیلفیاں بھی بناتے رہے،بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مری کے کاروباری پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے