قائدمیاں محمدنواز شریف ہی محب وطن لیڈر ہیں جو ملک کوموجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں سردا رمحسن

By Usman Ali دسمبر 26, 2023

مری وطن عزیز آج سنگین بحرانوں سے دوچار ہے ایسی صورتحال میں قائدمیاں محمدنواز شریف ہی محب وطن لیڈر ہیں جو ملک کوموجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں پوری قوم کو ان کے شانہ بشانہ ہوکر 8 فروری کو ان کی فتح کویقینی بنانے کیلئے اپناکردار اداکرناہوگا تاکہ موجودی معاشی مشکلات،مہنگائی،امن وامان کی بگڑتے ہوئے حالات کو ٹھیک کرسکیں،پوری قوم کو قائداعظم محمدعلی جناح اورقائدمسلم لیگ ن میاں محمدنواز شریف کی سالگرہ کے موقع دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں،مسیحی بھائیوں کو بھی کرسمس مبارک ہوان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنماء وقومی اسمبلی حلقہ این اے 51 کے امیدوار سردا رمحسن عباسی نے نگہت زار مال روڈ مری میں قائد محمدعلی جناح اورن لیگ کے قائد میاں محمدنواز شریف کی سالگرہ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمدعلی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں پا ک وطن معرض وجود میں آیا جس کی حفاظت،ترقی،خوشحالی اورامن وامان کو قائد میاں محمدنواز شریف نے بطور وزیر اعظم ایٹمی دھماکے کرکے اوردہشت گردوں کے خاتمے کو یقینی بنایا انہوں نے کہا کہ قوم 8 فروری میاں محمدنواز شریف پر اعتماد کرکے چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب کرینگے،ادھرڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پر بھی مسلم لیگ ن کے کارکنوں ایم ایس ایف مری کے صدر صیام مسعودعباسی،راجہ وقاص نواز،سردار فیاض،راجہ ناصر،احتشام مسعود عباسی،یاسر محمود عباسی اوردیگر نے قائد اعظم محمدعلی جناح،قائد ن لیگ میاں محمدنواز شریف اور مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور کی سالگرہ کاکیک کاٹاگیااس موقع پرلیگی کارکنوں کی کثیرتعداد بھی موجودتھی۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے