نارہ مٹور میں تاجروں نے راجہ طارق عظیم امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 کی بھرپور حمایت کا اعلان

By Usman Ali دسمبر 26, 2023

جنرل الیکشن 2024 عوامی رابطہ مہم تیز ووٹرز سپوٹرز کے ساتھ جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری؛ حلقہ قومی اسمبلی این اے 51 مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ کلرسیداں میں آزاد امیدوار کا پلڑہ بھاری عوام کا اعتماد حاصل کرنے لگے راجہ طارق عظیم کی نارہ مٹور میں تاجروں سے اہم ملاقاتیں تاجروں نے بھرپور حمایت کا اعلان کر دیاتفصیلات کے مطابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 راجہ طارق عظیم مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں کی مشہور و معروف سیاسی شخصیت آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے منشور اور ووٹ کے حصول کیلئے آج کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ مٹور میں دوست احباب اور علاقہ معززین سے ملاقاتوں کیں اہل علاقہ نے راجہ طارق عظیم سے بھرپور حمایت کا عزم کیا اور علاقے کے مسائل پر بات چیت کی اس موقع پر امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم نے اہل علاقہ سے معاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آپ اپنی قیمتی ووٹ سے کامیاب بنائیں اور میں منتخب ہو کر آپ کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے