حلقہ پی پی سیون سے جنرل الیکشن 2024 کے لئےامیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع

By Usman Ali دسمبر 26, 2023

کہوٹہ پاکستان میں جنرل الیکشن 2024 کا آغاز ہوتے ہی امیدواروں نے اپنے اپنے علاقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے جن میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار سمیت آزاد امیدوار آمنے سامنے تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جنرل الیکشن کا سلسلہ جاری ہے این اے اکاون کے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون سے جنرل الیکشن 2024 کے لئے ٹوٹل 41 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے جن میں سے 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں طارق محمود مرتضی؛ تنویر احمد ،کرنل شبیر اعوَان ،سردارطیفور اختر ،راجہ احمد صغیر ،محمد بلال یامین؛ احمد شاہ زیب ملک ،مسز یمنا اشفاق ،راجہ محمد علی؛ محمد سعید،راجہ ندیم احمد ،راجہ عمران ستار؛ ظہور احمد؛ طارق محمود،نوید اقبال، شہناز بیگم؛ راجہ وسیم ،احمد ؛ حافظ محمد ہارون چوہدری ظہیر محمود؛ ناصر نزیر؛ قرار حسین شاہ؛ راجہ آفتاب حسین؛ غلام مرتضیٰ ستی؛ چوہدری صداقت حسین ؛صوہیب صدیق کیانی ؛محمد احسن؛ امجد ارباب عباسی؛ محمد فیاض؛ محمد عارف قریشی؛ راجہ وحید احمد؛عبدالمجید مغل شامل ہیں عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 دسمبر سے 22 دسمبر کو اپنے کاغذات نامزدگی آر او آفس میں جمع کرانے کی ہدایت جاری کی تھی لیکن امیدواروں کے کوائف میں دشواری کے باعث مزید دو دن کا اضافہ کرتے ہوئے 24 دسمبر تک توسیع کردی تھی اس موقع پر امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی اپنے علاقے میں قائم کردہ آر او آفسز میں جمع کرائے آر او آفس کہوٹہ میں کل 41 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جن میں سے 32 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی آر او آفس کہوٹہ میں جمع کرائے اس موقع امیدواروں نے اپنے ووٹروں اور سپوٹروں کے ہمراہ آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے الیکشن کمیشن کی جانب سے جنرل الیکشن کے امیدواروں کو مزید دو دن دے دیئے تھے تاکہ امیدواروں کو اپنے ڈاکومنٹ مکمل کروانے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے جس پر امیدواروں نے کوائف مکمل کر کے مزید دو دنوں میں اپنے کاغذات نامزدگی اپنے متعلقہ آر او آفس میں جمع کروا دیئے دوسری جانب پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں نے بھی کمر کس لی اور اپنے اپنے علاقوں سے ووٹروں سپوٹروں کے ہمراہ اپنے اپنے آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری رکھا جو مزید اگل دو روز تک جاری رہا پارٹی ٹکٹ امیدواروں میں پاکستان مسلم لیگ( ن ) پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان تحریک انصاف ٹی ایل پی جے یو آئی پاکستان عوامی پارٹی پاکستان راہ حق پارٹی سمیت دیگر پارٹیز شامل ہیں

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے