مدسیریاں یوتھ فورس کے صدر نواز تنولی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا 

By Usman Ali دسمبر 26, 2023

مدسیریاں یوتھ فورس عاطف اشرف اور نواز تنولی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا مدسیریاں یوتھ فورس کا سالانہ الیکشن محمد نواز تنولی نے بھاری اکثریت سے کامیابی اپنے نام کر لی

کہوٹہ (ندیم آزاد)مدسیریاں یوتھ فورس کے زیر انتظام سالانہ الیکشن 2024 کے دو بڑے امیدوار عاطف اشرف اور نواز تنولی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں نواز تنولی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی الیکشن 2024 میں مدسیریاں یوتھ فورس کی کمان سنبھالنے کے لئے الیکشن انیس نومبر کو مانسہرہ کے گاؤں مدسیریاں میں زیر صدارت چیرمین اشتیاق تنولی منعقد ہوا الیکشن میں دو امیدواروں عاطف اشرف اور نواز تنولی نے اصول عہدہ برائے صدر کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے مدسیریاں یوتھ فورس کی صدرات کے عہدے کے لئے کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں نواز تنولی نے بھاری اکثریت سے کامیابی اپنے نام کر لی نواز تنولی کی کامیابی پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مبارک باد پیش کی یاد رہے کہ مدسیریاں یوتھ فورس کی کمان سنبھالنے کے لئے تقریب حلف برداری میں تاخیر باوجہ چیرمین مدسیریاں یوتھ فورس اشتیاق احمد تنولی کے بڑے بھائی عارف تنولی کی وفات تھی جبکہ گزشتہ روز تقریب حلف برداری کا اہتمام مدسیریاں یوتھ فورس کے آفس میں زیر صدارت چیرمین مدسیریاں یوتھ فورس اشتیاق احمد تنولی کیا گیا صدر مدسریاں یوتھ فورس نوار تنولی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تقریب حلف برداری مختصر اور سادہ کی گئی چیرمین مدسیریاں یوتھ فورس اشتیاق احمد تنولی نے مدسریاں یوتھ فورس کے صدر منتخب ہونے پر نواز تنولی کو مبارک باد پیش کی

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے