مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منا یاگیا

By Usman Ali دسمبر 26, 2023

مری ملک اوردنیا بھر کی طرح ملکہ کوہسارضلع مری میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منا یاگیا تقریبات کا آغاز مذہبی عبادت، تعلیمات اورملک کی خوشحالی،سلامتی اورامن وامان کی دعاؤں کیساتھ کیا گیا،مری کی مسیحی برادری نے تاریخی ہولی ٹرینٹی چرچ اورمارگریٹ چرچ مال روڈ میں کرسمس کی تقریبات منعقد ہوئیں،مری کے تمام گرجا گھروں میں کرسمس ٹری بنائے گئے اورچرچوں کورنگ برنگی جھنڈیوں اوربرقی قمقموں سے خوبصورت انداز میں سجایا گیا،کرسمس کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اورڈی ایس مری ملک عارف نے ہولی ٹرینٹی چرچ میں پادری اور مسیحی برادری کے ساتھ کیک کاٹا اور کرسچن برادری کو مبارکباد پیش کی،مسیح برادری کی جانب سے مری کے گرجا گھروں میں خوبصورت تقریبات منعقد کی گئیں،مستحقین میں نقدرقوم اور راشن بھی تقسیم کیے گئے اور ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں بھی کی گئیں،اس موقع پرامن وامان قائم رکھنے کیلئے مری پولیس کی بھاری نفری بھی موجودتھی۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے