حلقہ این اے 51کی چاروں تحصیلوں مری،کوٹلی،ستیاں،کہوٹہ اورکلر سیداں یونیورسٹی کیمپس بنائے جائینگے ،سردار محسن

By Usman Ali دسمبر 25, 2023

    مری ملک وقوم کی ترقی میں معیاری تعلیم کابنیادی کردار ہوتا ہے خطہ کوہسار کے عوام کو تعلیم او رصحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گیں،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51کی چاروں تحصیلوں مری،کوٹلی،ستیاں،کہوٹہ اورکلر سیداں یونیورسٹی کیمپس بنائے جائینگے،لیگی کارکنوں کی عزت نفس کو بحال کیاجائیگا مسلم لیگ ن کی تنظیموں کو پرائمری سطح پر تشکیل دیکر نظریاتی مسلم لیگی کارکنوں کو آگے لایاجائیگااورتمام تنظیموں کومکمل فعال بنایاجائیگا،مسلم لیگ ن کے نظریاتی ناراض کارکنوں کوہرصورت پارٹی میں واپس لائینگے،عوام اورکارکنوں کے ساتھ رابطوں کومضبوط کرینگے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنماء وامیدوا ر قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 سردار محسن عباسی نے مری میڈیا سے ایک غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی رہنماء شفیق وانی،عمران بٹ،راشد غنی،آصف میر،احتشام عباسی،یونس ایوب،سلیم جنجوعہ،ندیم وانی،وسیم میر،گلستان لون کے علاوہ کثیر تعداد میں لیگی کارکن بھی موجودتھے،سردار محسن عباسی نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کافرض اولین ہے انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ہیں ہم کارکنوں کی اہمیت دینا جانتے ہیں خطہ کوہسار مری،کوٹلی ستیاں،کہوٹہ اورکلر سیداں کے کارکن انتہائی باشعور اورقائدمیاں محمدنواز شریف سے گہرا لگاؤرکھتے ہیں لیگی قیادت میں بھی ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے،حلقہ میں صحت کے شعبہ پر بھی خصوصی توجہ دینگے اوربہترین کارڈیالوجی سینٹرز بنائیں گے،سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی اقدمات کئے جائینگے،مری کی قدرتی خوبصورتی کوبحال کروائینگے،پارکنگ پلازوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائیگی،اس موقع پرسردارمحسن عباسی نے مری شہر کے ایک ایمبولینس کاتحفہ بھی دیاجس سے مریضوں کوفری سروس مہیاہوگی اورکوئی بھی چارجز وصول نہیں کئے جائینگے،مری میں کالجوں کوبحال کیاجائیگا تاکہ ہمارے بچے اوربچیاں مری میں ہی تعلیم حاصل کرسکے انہوں نے عوام کو درپیش مسائل کو بھی حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے