پاکستان انٹر نیشنل سکول مری میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات

By Usman Ali دسمبر 24, 2023

مری کسی بھی ملک وقوم کی تقدیر تعلیم کے فروغ سے ہی ممکن ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم وطن پاک میں اچھے تعلیمی ادارے بناکر نئی نسل کو اچھی تعلیم تربیت کے زیورسے آراستہ کریں تاکہ ملک کامستقبل بہترہوسکے ان خیالات کااظہار پاکستان انٹر نیشنل سکول موٹرایجنسی مری میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے مہمان خصوصی محمدسفیان عباسی نے طلباء طالبات اور شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سکول کے طلباء وطالبات نے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ خصوصی اظہاریکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم مسلمان بھائیوں،بہنوں اورمعصوم بچوں اور سسکتی بلکتی انسانیت پر دنیا بھر کی خاموشی کو دیکھتے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل سکول کے بچوں نے فلسطین کے مظلوم اور بے سہارا لوگوں کی منظر کشی کی توتقریب میں شریک ہر آنکھ اشکبار ہوگئی، تقریب میں سکول ھذاکے طلباء وطالبات،انکے والدین،سکول کے عملے،اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی پر انعامی شیلڈیں بھی تقسیم کیں،پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل سکول مسعودالرحمن نے سکول کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اوروالدین اوردیگر شرکاء کا بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ اداکیا،تقریب میں سرامجد،سرایم ڈی اعجاز ستی،سرفیضان اوردیگر عملے نے شرکت کی،تقریب کے اختتام پر اعجاز ستی نے فلسطین اورکشمیر کی آذادی،وطن عزیز کی سلامتی،خوشحالی اورامن وامان کیلئے خصوصی دعابھی کروائی۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے