فروری 21, 2024

ملکہ کوہسار مری گہرے بادلوں اوریخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ

0

ملکہ کوہسار مری گہرے بادلوں اوریخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا جسکی وجہ سے کسی وقت بھی برفباری شروع ہوسکتی ہے، ملک بھر میں موسم سرما اورہفتہ وار تعطیلات کے باعث ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاحوں نے یہاں کارخ کرلیا ہے سیاح مری کے انتہائی سرد موسم اوراسکے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں مال روڈ،کشمیرپوائنٹ،پنڈی پوائنٹ،پتریاٹہ،بھوربن اوردیگر سیاحتی مراکز پر سیاحوں رش دیکھاجارہ ہے سیاح فیملیاں اورنوجوان باربار آسمان کی طرف دیکھ کربرفباری کرنے کی دعائیں بھی کرتے نظرآئے،وہ یہاں گزارے ہوئے اپنے یادگارلمحات کواپنے کیمروں میں محفوظ بھی کرتے رہے،بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمدسے مری کے کاروباری پربھی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے