حلقہ پی پی سیون (7) سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کا کاغذات نامزدگی جمع

By Usman Ali دسمبر 23, 2023

کہوٹہ (ندیم آزاد)پاکستان میں جنرل الیکشن 2024 کا آغاز ہوتے ہی امیدواروں نے اپنے اپنے علاقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کر دیئے جن میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار سمیت آزاد امیدوار آمنے سامنے ملک بھر میں جنرل الیکشن کا سلسلہ جاری ہے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون (7) سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کا کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے رٹرننگ آفیسر کہوٹہ میں کل 41 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جن میں سے 29 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی آر او آفس کہوٹہ میں جمع کرائے اس موقع امیدواروں نے اپنے ووٹروں اور سپوٹروں کے ہمراہ آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے الیکشن کمیشن کی جانب سے جنرل الیکشن کے امیدواروں کو مزید دو دن دے دیئے امیدواروں کو اپنے ڈاکومنٹ مکمل کروانے میں دشواری کا سامنا تھا اب اپنے کوائف مکمل کر کے مزید دو دنوں میں اپنے کاغذات نامزدگی اپنے متعلقہ آر او آفس میں جمع کروا سکیں گے دوسری جانب پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں نے بھی کمر کس لی اور اپنے اپنے علاقوں سے ووٹرو سپوٹرو کے ہمراہ اپنے اپنے آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے جو مزید اگل دو روز تک جاری رہے گا پارٹی ٹکٹ امیدواروں میں پاکستان مسلم لیگ( ن ) پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان تحریک انصاف ٹی ایل پی جے یو آئی پاکستان عوامی پارٹی پاکستان راہ حق پارٹی سمیت دیگر پارٹیز شامل ہیں

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے