مری میں انتخابات کی گہماگہمی عروج پر

By Usman Ali دسمبر 23, 2023

مری8 فروری کوہونیوالے انتخابات کی گہماگہمی عروج پر،ضلع مری کے حلقہ این اے 51 اورپی پی 6کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے عوامی قوت کامظاہرہ کرتے ہوئے بڑی ریلیوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر ضلع مری کے دفتر میں اپنے اپنے کاغذات نامزدگی گذشتہ روز 2 دسمبر کو جمع کروادئیے،مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنماء سردار محسن عباسی نے ضلع مری،تحصیل وسٹی،کلر سیداں اورکوٹلی کے رہنماؤں اورکارکنوں کے ہمراہ ریلی کے ہمراہ حلقہ این اے 51 کیلئے،سابق وزیراعظم شاہدخاقان کے صاحبزادے نادرخاقان عباسی نے حلقہ این اے 51 کیلئے،مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور نے حلقہ پی پی چھ کیلئے،جماعت اسلامی کے محمدسفیان عباسی نے حلقہ پی پی چھ کیلئے،پاکستان رائے حق پارٹی کے ناصرمحمودعباسی نے حلقہ پی پی کیلئے،پاکستان پیپلزپارٹی آصف شفیق ستی نے حلقہ این اے 51 کیلئے اور پی پی پی کے محمد نذیر عباسی ایڈووکیٹ نے حلقہ پی پی چھ کیلئے،پاکستان تحریک انصاف کے وسیم الدین عباسی نے وکلاء برادری کے ہمراہ حلقہ پی پی چھ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،پاکستان تحریک انصاف مری کے رہنماسہیل عرفان عباسی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے آنے والے انکے نمائندوں طارق عرف طالبان سمیت دوپی ٹی کے کارکنوں کومری پولیس نے گرفتارکرلیا جبکہ فاروق نوید ستی موقع سے فرار ہوگئے،ڈپٹی کمشنر ضلع مری آغاظہیر عباسی شیرازی کے دفتر مری امپروومنٹ ٹرسٹ میں سارادن زبردست رونق رہی کارکن اپنے اپنے امیدواروں کو پارٹیوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے بڑی تعداد میں گاڑیوں میں ریلیوں کی آمدسے ٹریفک جام رہی مری پولیس اورپارٹیوں کے رضاکاروں نے کوششوں کے بعد ٹریفک کوبحال کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی مری ملک عارف محمود اورایس ایچ اومری ملک آصف بھاری پولیس نفری کے ہمراہ امن وامان کویقینی بنانے کیلئے موجودرہے

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے