پوری دنیا میں عربی زبان کے عالمی دن

By Usman Ali دسمبر 22, 2023

مری18 دسمبر کو پوری دنیا میں عربی زبان کے عالمی دن کی طور پر منایا جاتا ہے اس حوالے سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایک کانفرنس رکھی گئی جس میں عریبک اور انگلش ڈیپارٹمنٹس کے سکالرز کو دنیا بھر سے مدعو کیا گیاجبکہ ان سکالرز کا ایک دورہ کوہسار یونیورسٹی مری میں بھی رکھا گیا جس کا انعقاد فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی طرف سے کیا گیا تا کہ کوہسار یونیورسٹی کے طلباء کو عربی اور انگلش لیٹریچر کے حوالے سے بہترین آگاہی دی جاسکے،کوہساریونیورسٹی میں آنیوالے سکالرز میں سے ڈاکٹر فواد عبدالمطلب (جارڈن)،ڈاکٹر جعفری (الگیریا)، ڈاکٹر عالی مومنی (جارڈن)، ڈاکٹر مریم (عمان)، ڈاکٹر سیراج ادم (نیگلیریا)، ڈاکٹر محمد طیب غزوی(مصر)،ڈاکٹر حنان (مصر)،ڈاکٹر رشدی طاہر (تھائی لینڈ)، ڈاکٹر عبدالغفار سامی (مصر)اور ڈاکٹر احمد یوسف (مصر) شامل تھے،کانفرنس کے اختتام پر پر کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سکالرز کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور طلباء پر زور دیا کہ وہ عربی اور انگلش لیٹریچر سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں اور ایسے مواقع پیدا کریں جس سے دونوں زبانوں کو سیکھنے اور سمجھنے میں مدد مل سکے،مہمانوں نے موسم سرما کی پہلی برف سے بھی خوب لطف اٹھایااور مال روڈ مری سے شاپنگ کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے