راجہ طارق عظیم نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے لئے آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئے

By Usman Ali دسمبر 21, 2023

جنرل الیکشن 2024 این اے 51 مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں سے راجہ طارق عظیم نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے لئے آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئے راجہ طارق عظیم نے اپنے کاغذات نامزدگی آر او مری اویس منظور تارڈ کو بڑی تعداد میں اپنے دوست احباب اور ووٹر سپورٹر کے ہمراہ جمع کرا دیئے اس موقع پر امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی انشاءاللہ خدمت کرتا رہوں گا انہوں نے مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کی عوام سے اپیل کی ہے کہ فروری کو میرے نشان پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں اگر میں آپ کے ووٹوں سے منتخب ہو اسمبلی میں جاتا ہوں تو میں آپ کے بنیادی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کراؤں گا

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے