گوجرانوالہ جلسہ پنجاب میں سیاست کا نیا رخ متعین کرے گا

By Usman Ali دسمبر 11, 2023

راولپنڈی  پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمدشاہد سینئر راہنما میاں ہارون قریشی امیدوار جنرل کونسلر ملک تنویر احمد نے سوشل میڈیا کی ماہانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے، خیبر پختونخواہ کے کامیاب عوامی اجتماعات کے بعد 12 دسمبر گوجرانوالہ جلسہ پنجاب میں سیاست کا نیا رخ متعین کرے گا گوجرانوالہ کے غیور عوام اپنے ہر دلعزیز راہنما بلاول بھٹو زرداری کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے چین ہیں محمد شاہد نے کہا کہ ملک کو گھڑی چوروں اور مشکل وقت میں ملک سے بھاگنے والوں کے حوالے نہیں کر سکتے شہید بھٹو اور بی بی شہید کی طرح آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوریت کے نفاذ اور غریب عوام کے حقوق کے لئے بے گناہ ساڑھے بارہ سال جیل کاٹی ہے انشاء ﷲ آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو سندہ بلوچستان کے پی کے ، سمیت پنجاب کی عوام بھرپور کامیابی سے نوازے گی اور ملک میں عوامی راج قائم ہوگا ۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے