برفباری کے سیزن میں مری آنے والے سیاحوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ

By Usman Ali دسمبر 7, 2023

مری برفباری کے سیزن کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یاکوتائی ناقابلِ برداشت ہوگی اور غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گئی تمام ادارے کے ذمہ داران اور اہکار اپنے فرائض بخوبی سرانجام دینے کو یقینی بنائیں گے تاکہ مری آنے والے سیاحوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت جناح ہال مری میں برفباری سیزن کے حوالے سے سرکاری اداروں کے سیٹک ہولڈرز کے ساتھ اہم میٹنگ برفباری سیزن کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی تاکہ مری آنے والے برفباری کے سیزن میں مری آنے میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جاے گا غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب سرکاری اداروں کے افسران یوں یا ملازمین سخت قانونی کارروائی کی جائے گ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت جناح ہال مری میں ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ محکموں کے سیٹک ہولڈرز کے ساتھ سنوفال سیزن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا جناح ہال مری میں کیا جس میں تمام سرکاری محکموں شریک تھے اس موقع پر برفباری کے حوالے سے مرتب کئے گئے تمام پلانز کو حتمی شکل دی گئی تاکہ مری برف باری میں انے والے ٹورسٹ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی کہ برف باری کے دوران کسی کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف سخت اور فوری کاروائی کی جائے گی انہوں نے مری برف باری کے دوران مری آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لئے میں قائم ہونے والے سہولت سینٹرز کا بھی دورہ کیاتمام محکموں کے سربراہ نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو مکمل بریف کیا اس میٹنگ میں ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی اے ڈی سی آر قاسم اعجاز اور مری اسسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر اور دیگر محکموں کے سربرہان نے شرکت کی جبکہ پولیس کی جانب سے ار پی او راولپنڈی نے کمشنر راولپنڈی کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا انجمن تاجران مری ہوٹل ایسوسییشن نے بھی اپنی تجاویز کمشنر راولپنڈی کے سامنے رکھی جس پر عمل درامد کے لیے انہوں نے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مری کے تمام ہوٹلز کو ان لائن کر دیا جائے تاکہ مری انے والے سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے محکمہ ہائی وے مکینیکل کو برف باری کے دوران اہم حصہ قرار دیا جنہوں نے سڑکوں سے برف صاف کرنی ہے اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنی ہیں ۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے