پیپلز پارٹی مری سٹی کے زیر اہتمام 56, یوم تاسیس کی ایک پروقار تقریب

By Usman Ali دسمبر 7, 2023

مری پیپلز پارٹی مری سٹی کے زیر اہتمام 56, یوم تاسیس کی ایک پروقار تقریب پیپلز پارٹی سے پچاس سالہ رفاقت رکھنے والے جیالے کامران خان کے گھر میں منقعد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر پیپلز پارٹی مری سٹی کے سابق کونسلر فاروق ڈار پیپلز پارٹی کے سرگرم نوجوان رہنما راشد مغل سرفراز مرزا سمیت فرقان غنی امجد لون رضوان احمد اور دیگر شریک تھے نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور پیپلز پارٹی کے 56یوم تاسیس کا کیک کاٹ کاٹا اس موقع پر سابق کونسلر فاروق ڈار نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے پیپلز پارٹی سے وابستہ لوگ بھٹو شہید اور محترمہ بےنظیر بھٹو کے افکار اورنظریات سے وابستہ ہیں اور بھٹو شہید اور محترمہ بےنظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کے لئے آج بھی پرامید ہیں جس کا واضح ثبوت ان کا پیپلز پارٹی کے ساتھ گزشتہ پچاس سے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہنا ہے اس کے علاؤہ راشد مغل نے بھی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گو کہ پیپلز پارٹی کی مقامی سطح پر قیادت کرنے والوں سمیت مرکزی سطح پر ابن وقت قسم کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کے ورکروں کوبشک مایوس کیا ہے لیکن گزشتہ 56سال سے پیپلز پارٹی سے وابستہ نظریاتی ورکروں نے بھٹو خاندان کی قربانیوں اور بھٹو خاندان سے بے لوث محبت کی وجہ سے آج بھی پیپلز پارٹی کا پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں جو اخراج تحسین کے مستحق ہیں کیونکہ وہ ورکروں اور کارکن یہ سمجھتے ہیں پیپلز پارٹی ہی ملک اور قوم کو بحرانوں سے نکل سکتی ہے

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے