دسمبر 7, 2023

حکومت نے غریب اور سفید پوش لوگوں سے یوٹیلیٹی سٹور کی سہولت بھی چھین لی

0

نگران حکومت نے غریب اور سفید پوش لوگوں سے یوٹیلیٹی سٹور کی سہولت بھی چھین لی مری کا اکلوتا یوٹیلیٹی سٹور بند کر دیا گیا جس سے یونین کونسل مسیاڑی ہاطہ نور خان لارنس کالج نئی آبادی موٹر ایجنسی کشمیر پوائنٹ پنڈی پوائنٹ مری سٹی سمیت دیگر علاقوں کا واحد اکلوتا یوٹیلیٹی سٹور جس سے غریب اور سفید پوش طبقےکو کچھ نہ کچھ سستی ایشیا ملتی تھیں اس کوختم کردیا گیا ہے مہنگائی کے اس دور میں نگران حکومت نے غربت نہیں غریب مکاو پالیسی اختیار کر لی ہے جس سے غریب کو زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مری کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت وردہ خان نے کہا ہے میں حیران ہوں مری کی سیاسی سماجی تنظیموں نے اس پر بات کرنی بھی مناسب نہیں سمجھا پتہ کرنے پر بتایا گیا کہ اس یوٹیلیٹی سٹور کی ماہانہ امندنی کم ہے جب کہ میری انفارمیشن کے مطابق پورا سامان نہ ملنے کے باوجود اسی سے ایک کروڑ روپے ماہانہ کمانے والا سٹور بند کر دینا سمحجھ سے باہر ہے وردہ خان نے نگران وزیراعظم پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر راولپنڈی ڈپثی کمشنر مری سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ اس یوٹیلیٹی سٹور کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ غریب ادمی اس سے مستفید ہو سکے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے