پٹریاٹہ چیئر لفٹ پر آنے والے سیاحوں کو مکمل سہولیات مہیا

مری مینجر پٹریاٹہ چیئر لفٹ شیخ منیر نے کہا ہے کہ سیاحوں کو تفریح سے لطف اندوز ہونے کے لیے مری کے سیاحتی مقام پر خوش امدید کہتے ہیں۔ پٹریاٹہ چیئر لفٹ پر آنے والے سیاحوں کو مکمل سہولیات مہیا کی جائیں گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سیاحوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ مری سیاحت کا مرکز ہے۔ موسم سرما میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد مری کا رخ کرتی ہے۔ مری میں آنے والے سیاحوں کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا پٹریاٹہ چیئر لفٹ پر سیاحوں کے لیے تمام حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ہمیشہ کی طرح سیاح یہاں آکر لطف اندوز ہوں گے۔